گیلپ پاکستان کی الیکشن سے متعلق کی گئی کونسی پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئیں؟

February 15, 2024

فوٹو بشکریہ ایجنسی اے پی پی

گیلپ پاکستان نے الیکشن سے پہلے کروائے گئے اپنے سروے اور الیکشن کے نتائج کی تقابلی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق، گیلپ پاکستان کی اپنے سروے میں کی گئی اہم پیش گوئیاں درست ثابت ہوگئیں۔

گیلپ پاکستان نے اپنے سروے میں پنجاب میں پاکستان تحریکِ انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ظاہر کی تھی کیونکہ سروے میں 34 فیصد نے پی ٹی آئی اور 32 فیصد نے ن لیگ کو ووٹ دینے کا کہا تھا اور اب الیکشن نتائج کے نتائج نے ظاہر کیا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 35 فیصد اور ن لیگ نے 34 فیصد ووٹ لیے۔

سروے میں یہ پیش گوئی بھی کی تھی کہ پیپلز پارٹی اپنا ووٹ بینک بڑھا نہیں پائی اور الیکشن میں پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک 6 فیصد رہے گا جو کہ درست ثابت ہوئی۔

علاوہ ازیں، سروے کی پیپلز پارٹی سے متعلق کی گئی یہ پیشگوئی بھی ہو بہو سچ ثابت ہوئی کہ یہ سندھ میں 44 فیصد ووٹ لینے والی واحد بڑی سیاسی پارٹی ہوگی۔

سروے میں خیبر پختون خوا کے 45 فیصد لوگوں نے کہا تھا کہ وہ پاکستان تحریکِ انصاف کو ووٹ دیں گے اور صرف 1 سے 2 فیصد کے مارجن سے حالیہ الیکشن کے نتائج ایسے ہی آئے۔