باغ جناح کے قریب گیس پائپ لائن میں لیکیج سے آگ لگی، قابو پالیا گیا، ریسکیو حکام

February 22, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نمائش چورنگی باغ جناح کے قریب گیس پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق باغ جناح کے قریب سوئی گیس کی زمینی لائن میں لیکچ تھی ایک راہگیر کی جانب سے سگریٹ پھینکنے سے آگ بھڑک اٹھی وہ شخص اپنا موبائل فون چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیاجو کہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔