منشیات سمگل کے الزام میں گرفتارملزم ضمانت پررہا

February 22, 2024

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے تفصیل خان آفریدی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم کبیل خان ساکن باڑہ کوتھانہ باڑہ پولیس نے 14 جنوری 2024 کوگرفتار کرکے اس کی گاڑی سے 30 کلوگرام چرس برآمد کی تھی