بڈھ بیر پولیس کا 8افراد قتل کرنیوالا مرکزی ملزم تک پہنچنے کا دعویٰ

July 25, 2024

پشاور (کرائم رپورٹر ) بڈھ بیر پولیس نے گھر کے اندر گھس کر 8افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مرکزی ملزم تک پہنچنے کا دعوی کردیا ملزم واردات کے بعد کراچی فرار ہوگیا تھا جس کیخلاف پولیس نے پشاور سمیت قبائلی علاقوں میں بھی چھاپے مارے کیس میں پولیس پہلے ہی متعدد افراد کو گرفتار کرچکی تاہم فائرنگ کرنےوالا ملزم روپوش تھا25 جون کو بالوخیل کےعلاقے میں مسلح افراد نے سی اینڈ ڈبلیو کے کمپیوٹراپریٹر اشفاق اور ٹیلر اسحاق کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے اشفاق کی والدہ, 2بیویاں, دو بچے اور سالی جبکہ اسحاق کے دو بچے جابحق ہوگئے تھےبچوں کی عمریں 9یا 10 سال تک تھیں جن میں شیرخوار بچہ بھی شامل تھا واقعہ کے بعد ورثاء نے اپنے 9رشتہ داروں پر دعویداری کی جن کے درمیان 21لاکھ کا تنازعہ چلاارہا تھا پولیس کے مطابق وہ مرکزی ملزم اور فائرنگ کرنے والے یار محمد تک پہنچ گئے جس نے بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے کے بعد کراچی فرار ہوگیا ذرائع کےمطابق ملزم کو جلد پشاور منتقل کیاجائے گا ۔ ادھر گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادہشتگردی عدالت میں کیس زیرسماعت ہے جن میں نامزد ملزمان ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ بنک عبیداللہ ، شاموس اور عزیز الرحمن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےہیں جبکہ اب تک چھ ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں اور دیگر ملزمان کی ضمانت درخواستیں زیرسماعت ہیں