گرمی کی شدت میں اضافہ،ہزاروں سیاحوں کا سیاحتی مقامات کا رخ

July 25, 2024

پشاور ( احتشام طورو ٗوقائع نگا ر)گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش مزیدبڑھ گیا ہے اور ملک بھر سے سیاحوں نے فیملی کےہمراہ سیاحتی مقامات پر ڈیرے ڈال دیئے ہیں 9 جولائی سے22 جولائی تک 14 دنوں کے دوران 23لاکھ76زار705سے زائد مقامی سیاحوں اور 330غیر ملکی سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا اس حوالے سے محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کائیٹ پراجیکٹ نے سیاحوں کی سیاحتی مقامات جانے کے حوالے سے 9جولائی سے 22جولائی تک کا ڈیٹاجاری کردیا ہے سب سے زیادہ سیاحوں نے گلیات کا رخ کیا سب سے زیادہ9لاکھ 98ہزار 704 مقامی اور23 غیر ملکی سیاحوں نے گلیات ٗ5لاکھ22ہزار550مقامی جبکہ 37غیر ملکی سیاحوں نے کاغان ناران ٗدیر اپر کو3 لاکھ56ہزا ر800مقامی سیاحوں اور 12غیر ملکی سیاحوں ٗضلع سوات کے سیاحتی مقامات مالم جبہ کو دو لاکھ 86ہزار 312 مقامی سیاحوںجبکہ147 غیر ملکی سیاحوں ٗ وادی کالام کو 95 ہزار 644مقامی سیاحوں اور 4 غیر ملکی سیاحوں اسی طرح بحرین کو83 ہزار 394 مقامی سیاحوں جبکہ دو غیر ملکی سیاحوں ٗ ٗچترال لوئر کو 32ہزار 344مقامی سیاحوں اور 47غیر ملکی سیاحوں جبکہ اپر چترال کو 957مقامی سیاحوں اور 58غیر ملکی سیاحوں نےرخ کیا اور ملک بھر سے آئے ہوئے گرمی کے ستائے ہوئے سیاحو ں نے فیملی کے ہمراہ ٹھنڈے اور خوشگوار موسم سے محظوظ ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات کے قدرتی حسن اور دلکش موسم و نظاروں سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے تاہم ان سیاحوں کے مطابق کہ ان سیاحتی مقامات پر ہوٹل مالکان کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کے ہوٹلز بھی سیاحوں کو دونوں ہاتھوںسے لوٹ رہے ہیں اور ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو سیاحتی مقامات کی قدرتی خوبصورتی کا خیال رکھنا چاہیے اور گندگی پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے جگہ جگہ گندگی پھیلانے سے ان سیاحتی مقامات کی خوبصورتی ماند پڑ جائیگی لہذا ان سیاحتی مقامات کی صفائی اور قدرتی حسن کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے