جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں ڈاکٹروں اور عملے سے بدتمیزی کے واقعے کا مقدمہ درج

February 23, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں ڈاکٹروں اور عملہ کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،بدھ کو جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں تیمارداروں اور ڈاکٹروں کے درمیان شدید تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا،ڈاکٹروں سے تلخ کلامی اور تحفظ نہ ملنے پر ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کیا اورگائنی وارڈ اورآپریشن تھیٹر کا بائیکاٹ کردیا،بعد ازاں پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔