کالام، 3 دن سے پھنسے لاہور کے 10 سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

February 23, 2024

سوات(نمائندہ جنگ)سوات کی وادی کالام کے علاقے پلوگاہ میں گلیشئر گرنے سے 3دن سے پھنسے ہوئے لاہور کے 10سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔گلیشئراورروڈ کو صاف کرکے ان کی گاڑیوں کو بھی نکال لیا گیا۔ ڈی ایس پی مدین سرکل اکبر حیات خان کے مطابق شدید برفباری کے دوران کالام کے قریب پلوگاہ کے مقا م پرگلیشئر گرنے سے لاہور سے سیروتفریح کیلئے آنے والے 10سیاح پھنس گئے تھے،پولیس اور مقامی افراد نے پھنسے ہوئے سیاحوں کی مہمان نوازی کی اور انہیں چھت فراہم کیا۔