اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سے ن لیگی اراکین کی ملاقات

February 23, 2024

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان—فائل فوٹو

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اسمبلی پہنچ گئے، اس موقع پر ن لیگی اراکین نے اسمبلی کے احاطے میں ان سے ملاقات کی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملی کسی کو نہیں ملی۔

ان کا کہنا ہے کہ منتخب ارکان کو اسمبلی آنے سے نہیں روکا جانا چاہیے، میرا خیال ہے کہ میں تو بہت جلدی آ گیا ہوں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے یہ بھی کہا کہ یہاں تو اجلاس 6، 6 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہتا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح بجے بلایا گیا ہے جس میں پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے۔