بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار

February 24, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن نے بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ پر جنوبی افریقہ کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم عبدالرمیز ای ویزا پر ساوتھ افریقہ گیا تھا۔