اورنگی ٹاؤن، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

February 24, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حدود اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں فائرنگ سے 50 سالہ سہراب ولد حسین جان بحق ہوگیا،گولی متوفی کی آنکھ میں لگی ،متوفی اورنگی ٹائون اقبال مارکیٹ کا رہا ئشی تھا اور گھر سے سامان کی خریداری کے لئے بازار گیا تھا ۔اورنگی ٹائون ایڈمور پمپ کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 17 سالہ سلمان ولد معظم زخمی ہوگیا۔