قادیانیت کی تبلیغ اسلام اور آئین سے کھلم کھلا بغاوت ہے ،جمعیت نظریاتی

February 24, 2024

کوئٹہ (آن لائن)مرکزی جمعیت علمائےاسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہاہےکہ جمعیت نظریاتی پاکستان نے سب سے پہلے قادیانیوںسے متعلق آئین و دستور کی خلاف روزی پر سب سے پہلے آوازاٹھاکرکروڑوں پاکستانیوں کے جذبات کومجروح کرنی کی سازش کوبے نقاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ قادیانیت کی پاکستان میں تبلیغ کی اجازت اسلام پاکستان کے آئین وقانون سے کھلم کھلا بغاوت ہے۔ یہ اقدام پچیس کڑوڑعوام کی غیرت ایمانی کوچیلنج کرنے کے متراف ہے ۔پاکستان کی قومی اسمبلی نے قادیانیت کیخلاف بھرپورتاریخی جہدوجہدہزاروں علماء نوجوانوںاور علماء کی شہادتوں کے بعدقومی اسمبلی میں طویل بحث مباحثہ مناظروں کے بعدمتفقہ طورپر آئینی طورپرقادیانیوں کواقلیت غیرمسلم قراردیدیا ۔ انہوں نےکہاکہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی تو قائم نہیں کی جاسکی، لیکن جان بوجھ کردینی خلفشارپیدا کی کوشش کی گئی ۔