آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، گرباز پر جرمانہ، ہسارنگا پر پابندی بھی عائد

February 24, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر افغانستان کے رحمان اللّٰہ گرباز پر جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہسری لنکا کے ونندو ہسارنگا پر جرمانے کے ساتھ پابندی بھی عائد کردی گئی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سری لنکن کپتان وانندو ہسارنگا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پابندی اور جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

وانندر ہسارنگا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ 2.13 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔ ہسارنگا پر 24 مہینوں میں 5 ڈی میرٹ پوائنٹس ہونے پر پابندی عائد کی گئی۔

وانندو ہسارنگا کو 5 ڈی میرٹ پوائنٹس ہونے پر 2 انٹرنیشنل میچز کی پابندی لگا دی گئی۔ پابندی کے ساتھ ہسارنگا کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی کیا گیا۔

وانندو ہسارنگا نے میچ کے اختتام پر ایمپائر کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔

افغان کھلاڑی رحمان اللّٰہ گرباز کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق رحمان اللّٰہ گرباز کو ایمپائر کے فیصلے کو نہ ماننے پر جرمانہ کیا گیا۔