نئی حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے کرنے پڑینگے، ثروت اعجاز

February 26, 2024

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) صدر پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری سے انجمن طلبہ اسلام کے صدر سید حسنین نورانی،ناظم سندھ محمد معین الدین سیالوی، سیکرٹری جنرل احمد ترابی نے ملاقات کرکے موجودہ صورتحال اور تعلیمی امور پرگفتگوکی ، سید حسنین نورانی کا کہنا تھا کہ ملک کی مجموعی صورتحال انتہائی گمبھیر ہوتی جا رہی ہے، ملک میں آنے والا مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے،تعلیمی اداروں کا حال برا ہے، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نئی بننے والی حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کے لیے اہم فیصلے کرنے پڑیں گے ،بیرونی قرضوں کا بوجھ عوام کے کاندھوں پر بڑھتا جا رہا ہے ،عوام اپنے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے آنے والی حکومت کی جانب نظریں گڑھائے بیٹھے ہیں ،ملک میں بے روزگاری کی شرح میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے، جمہوری حکومت ہی اصل میں عوام کی آواز ہوتی ہے، سابقہ حکومتوں نے عوام کا گلا گھونٹ دیا تھا،وہ سب اپنے مفادات کے پیچھے بھاگ رہی تھی اسی لیے ملک کو مسائل سے دوچار ہونا پڑا، آنے والی حکومت اگرعوام دوست پالیسی پر عمل پیرا ہو کر اچھے فیصلے کرے ۔