لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد، 3 ملزمان گرفتار

February 26, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سعید آباد پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرکے 3ملزمان عمر علی ،عبدالقیوم اور سیف اللہ کو گرفتارکرلیا ہے،پولیس کے مطابق ملزمان کےقبضے سے برآمد کی گئی اشیاء میں 131بورے چھالیہ، 212کارٹن کاسمیٹک آئٹمز، 35بورے ڈرائی فروٹ اور 8 بورے غیرقانونی ادویہ شامل ہے۔