نیشنل پریس کلب کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس ،کارکردگی ، مالیاتی رپورٹ منظور

February 27, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) نیشنل پریس کلب کیخلاف سوشل میڈیا پر بےبنیاد اور جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والوں کی ممبر شپ منسوخ کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔ نیشنل پریس کلب کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس صدرانور رضا کی زیر صدارت ہوا۔ سیکرٹری خلیل احمد راجہ نے کارکردگی رپورٹ جبکہ فنانس سیکرٹری نیئر علی نے مالیاتی رپورٹ پیش کی جسے ہاؤس نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ انور رضا نے بتایا کہ میڈیا ٹاؤن فیز ٹو منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اجلاس میں سابق صدر پریس کلب حاجی نواز رضا، مطیع اللہ جان، جاوید ملک، سعدیہ کمال، فیاض احمد، فرخ نواز بھٹی سمیت متعدد ممبران نے سوالات کئے۔