عقیدۂ ختمِ نبوت اسلام کا مضبوط قلعہ ، ساز شیں ناکام بنا دینگے، حسین مقدسی

February 27, 2024

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) حضرت امام مہدی کے ظہور کی مناسبت سے ’یوم عدل‘ منایاگیا۔ شب برات نیمہ شعبان کومساجد امام بارگاہوں میں شب بیداری اور اجتماعی اعمال،دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر مظلومین فلسطین و کشمیر کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ ٹی این ایف جے اسلام آباد کے زیراہتمام جشن قائم آل محمدؐ سےخطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سیدحسین مقدسی نے کہا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت اسلام کا مضبوط قلعہ ہے، قرآن و حدیث سے متصادم کوئی فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔ راول ڈیم پر جشنِ نیمہ شعبان سے خطاب کرتے ہوئےعلامہ مقدسی نےاس عزم کا اعادہ کیا کہ پیغام امن و محبت کو عام کرکےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا جائے گا۔ جلسے سے علامہ بشارت حسین امامی ، علامہ سید قمر حیدر زیدی علماء ، ذاکرین و نعت ومنقبت خوانوں نے بھی خطاب کیا۔