ضلع راولپنڈی اور مری میں انسداد پولیو مہم شروع

February 27, 2024

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)ضلع راولپنڈی اور مری میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے بچوں کو حفاظتی قطرے پلوا کر مہم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران ضلع راولپنڈی میں پانچ سال سے کم عمر کے 7 لاکھ86 ہزار 877 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطر ے پلوانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع کی رسک یونین کونسلز کو خصوصی طور پر فوکس کیا جائے۔ ادھر ضلع مری میں ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال مری میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔