عالمی سامراج نے پاکستان کی معیشت اور سیاست پر قبضہ کیا ہے، مولاناامین دوست

February 27, 2024

پشاور(نیوزرپورٹر)معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانہ محمد امین دوست نے کہا ہے کہ اس وقت عالم کفر نے اسلام کے خلاف سوشل میڈیا کے ذریعے سرد جنگ کا آغاز کردیا ہے ،عالمی سامراج نے پاکستان کی معیشت اور سیاست پر قبضہ کیا ہے اورمسلمانوں کی معاشرتی زندگیوں کو تباہ کرنے اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے لیے نئے نئے منصوبے بنارہے ہیں نوجوان نسل کو اس حوالے سے بیدار کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مدرسہ تعلیم القرآن زکریا خورد صوابی میں دستار بندی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، تقریب میں مہتم مدرسہ تعلیم القرآن سید عوث علی شاہ ، مفتی محمد ریاض علی حقانی، قاری نظار علی سمیت دیگر علماء اور علاقے سینکڑوں کے لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر تیس طلباء کی دستار بندی کی گئی جن میں 14 طلباء حفظ اور 16 ناظرہ قرآن کے طلباء شامل تھے ۔ دستار بندی کی تقریب سے خطاب کے کرتے ہوئے مولانہ محمد امین دوست نے کہا کہ قرآن نے دنیا کو اخلاقیات اور تہذیب کا درس دیا اسلام نے بیٹی اور بہن کی وراثت پر زور دیا ہے لیکن بدقسمتی سے پختون وراثت میں اپنی بیٹی اور بہن کو نظر انداز کرتے ہیں اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اس وقت عالم کفر مسلمانوں کی معاشرتی زندگی کو برباد کرنے کے لیے سرد جنگ کر رہی ہے اور اس سرد جنگ کا شکار نوجوان نسل ہے لہذا نوجوان نسل کو عالمی کفر کی چالوں اور منصوبوں کو سمجھنا ہوگا اور مقابلہ کرنا ہوگا ۔ مہتم مدرسہ تعلیم القرآن سید عوث علی شاہ نے کہا کئی دہائیوں سے یہ مدرسہ قائم ہے ۔