پاکستانیوں کی پسندیدہ دال کونسی؟ سروے سامنے آگیا

February 27, 2024


پاکستانیوں کی اکثریت نے ماش کی دال کو پسندیدہ قرار دے دیا۔

پاکستانیوں کی پسندیدہ دال کونسی ہے؟21 فیصد نے ماش کی دال کے حق میں فیصلہ سنادیا اور اسے سب دالوں میں اپنی پسندیدہ کہا۔

گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں چنے کی دال کو 17 فیصد پاکستانیوں نے پسندیدگی کی سند بخشی ہے۔

سروے میں دال مونگ کو 14 فیصد، مسور کی دال کو 8 فیصد جبکہ 4 فیصد پاکستانیوں نے لوبیا کو پسندیدہ قرار دیا۔

سروے میں 06 فیصد نے سب دالوں کو پسندیدہ کہا، البتہ 4 فیصد افراد ایسے نظر آئےجنہوں نے کہا کہ انہیں کوئی بھی دال پسند نہیں۔