نور احمد محمد حسنی کو سینیٹ کا ٹکٹ دیاجائے، مسلم لیگ ن سریاب یونٹ

February 28, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن سریاب کے کارکنوں کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں نور احمد محمد حسنی رفیق جتک عبدالمالک سمالانی خان محمد کاکڑ جاوید خان جتک میر احمد رودینی محمد علی محمد حسنی ٹکری امیر حمزہ محمد حسنی میر عثمان رند قاضی عبدالفتح دہوار اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں کہا گیا کہ حالیہ انتخابات میں پارٹی کارکنوں نے بھرپور تعاون کیا اور امیدواروں کی جیت کیلئے دن رات محنت کی انہوں نے کہا کہ نور احمد محمد حسنی کی دن رات کاوشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں سینیٹ کا ٹکٹ دیا جائے جس سے وہ پارٹی کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔