رورل ڈسپنسریوں ، میونسپل میڈیکل سنٹرز سےمیڈیکل آفیسرز کی آسامیاں ختم

February 28, 2024

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)45رورل ڈسپنسریوں اور میونسپل میڈیکل سنٹرز سے48 میڈیکل آفیسرز کی آسامیاں ختم کردی گئیں ۔قبل ازیں 8دیہی مراکز صحت میں سے گریڈ ایک سے اٹھارہ تک کی95 مختلف آسامیاں ختم کی گئی تھیں۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔راولپنڈی کےایم ایم سی(میونسپل میڈیکل سنٹرز)اکال گڑھ، امرپورہ،بنی،بوہڑ بازار، چمن زار،امام باڑہ،مسلم ٹاؤن،نیو امرپورہ، رتہ امرال،سرفراز روڈ،سراجیہ پارک،ڈھوک حسو، ڈھوک رتہ،ڈھوک منگٹال،ملت کالونی،موہن پورہ،ٹاہلی موری جبکہ رورل ہیلتھ سنٹرزموہڑہ دروغاں، سیہال، ڈھلہ، بسالی، ادھوال، شکریال، سروبہ،پنجاب ہاؤس،ڈھوک گجراں،لال کڑتی، تاج بازار،ڈھوک مستقیم وارڈ ون،وارڈ ٹو،اعظم کالونی وارڈ نو،احمد آباد وارڈ 6،میانہ جبر، پریال، دھاماں سیداں، چکلالہ،سٹیلائیٹ ٹاؤن شامل ہیں۔ کلر سیداں کی دو اور گوجرخان کی چھ رورل ڈسپنسریاں بھی شامل ہیں جہاں سے میڈیکل آفیسرز کی آسامی ختم کردی گئی ہے۔