کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ برف باری کا بھی امکان

February 28, 2024

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )محکمہ موسمیات کے مطابق طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ (کل) 29 فروری سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا اوریکم مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا ۔ یہ سلسلہ 2 مارچ تک جاری رہے گا۔اس دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہو گی۔ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہو گی۔ راولپنڈی اسلام آباد کے برساتی / مقامی ندی نالوں میں طغیانی جبکہ مری، گلیات، ناران کا غان ، دیر ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ، محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے ، بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔