چلڈرن ہسپتال کے ملازمین 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم‘ رحیم کاکڑ

February 29, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، ڈاکٹر خوشحال، ڈاکٹر رستم احمد شاہ ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ اور عبداللہ ایڈووکیٹ نے کوئٹہ کے واحد بچوں کے ہسپتال کے ملازمین کی گزشتہ چھ ماہ سے عدم فراہمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کئی سال سے اپنے فرائض چلڈرن ہسپتال میں انجام دے رہے ہیں مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ6ماہ سے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے ملازمین کرب کی زندگی گزارنے پر مجبور اور ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔ انہوں نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ملازمین کی تنخواہوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ پاکستان تحریک انصاف ہر فورم پر اپنے عوام اور ملازمین کے ساتھ ہے اور ان کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی۔