منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ملزم کو 14 سال قید بامشقت اور جرمانہ کی سزا

March 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیشن عدالت ملیر نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ملزم حنیف کو 14سال قید بامشقت کی سزا سنادی ،عدالت نے ملزم پر چار لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔جرمانہ کی عدم ادائیگی پر پانچ ماہ مزید قید کاٹنی ہوگی ۔