ڈسٹرکٹ اوور سائٹ کمیٹی جیل اجلاس

March 01, 2024

پشاور(وقائع نگار) ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سنیہ صافی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوور سائیٹ کمیٹی برائے سنٹرل جیل اینڈ ہیومن رائٹس پشاور کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل سید اختر حسین شاہ ، اسسٹنٹ سپرانٹنڈنٹ جیل فرجاد خان سمیت کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔