شہر میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری

March 02, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ماڈل کالونی شیٹ نمبر 19 میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈکیتوں نے گن پوائنٹ پر چلتی ہوئی کار کو روک کر کار میں سوار افراد کو موبائل فون اور پیسوں سے محروم کر دیا اور باآسانی فرار ہو گئے۔ عزیز آباد تھانے کی حدود عزیز آباد 8 نمبر میں ڈاکو موٹر سائیکل پر بیٹھے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو گئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈکیتوں کے چہرے دیکھے جا سکتے ہیں تاہم ملزمان پولیس کی گرفت سے آزاد ہیں۔