بجلی کی فراہمی مستحکم رہی، کے الیکٹرک

March 02, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے کہا کہ کراچی میں بارش کے دوران بجلی کی فراہمی مستحکم رہی بارش کے دوران شہر میں بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا پاور یوٹلٹی کا عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فیلڈمیںموجود رہیں شہر کے نشیبی علاقوںمیں جہاںپانی جمع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اور جن علاقوںمیںکنڈوںکی بہتات ہے، وہاںہنگامی حفاظتی پروٹوکول کے تحت بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کردی گئی تاہم فیلڈ میں موجود ٹیموں نےبجلی بتدریج بحال کردی ۔