کوئٹہ: 12 ملزمان گرفتار

March 02, 2024

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق کی ہدایت پر ایس ایچ او شالکوٹ خیر محمد نے دیگر عملے کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شمس اللہ ، دستیگر اور احمد خان کو گرفتار کرکے چھینا گیا رکشہ خنجر اور پسٹل قبضے میں لےلیا جبکہ مفرور ملزم عبدالرحمٰن کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او بروری حاجی عبدالحئی نے کاروائی کرتے ہوئے چھینا گیا موٹرسائیکل برآمدکرکے دو ملزمان وقار اور صفدر کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا جبکہ حمیداللہ،محمدناصر اور دانش کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکرلی سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس نے مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرکے عمران کو جبکہ مفرور ملزم عتیق اللہ کو حراست میں لے لیا دو خواتین کو بازیاب کرایا۔