اسامہ ظفر شہید سکول میں انٹر سکول سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

March 02, 2024

پشاور (خصوصی نامہ نگار) گورنمنٹ شہید اسامہ ظفر سینٹینیل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول نمبر دو پشاور سٹی میں انٹر سکول سپورٹس فیسٹیول منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم مسعود احمدتھے۔سیکرٹری تعلیم نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر ایجوکیشن ثمینہ الطاف، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران، اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی۔مقابلوں میں کامیاب طلبہ کو اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔