مہنگائی کنٹرول کیلئے ہنگامی بنیادوںپر اقدامات اٹھائے جائے ،تاجر اتحا د

March 02, 2024

پشاور(لیڈی رپورٹر)تاجر اتحا د خیبر پختونخوا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان سے قبل مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوںپر اقدامات اٹھائے جائے اس سلسلے میں تا جر اتحاد خیبر پختونخوا کے صدر مجیب الرحمٰن نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے عوام اور تاجر برادری تنگ آچکے ہیں اور اب رمضان المبارک آنے سے پہلے مہنگائی آسمان سے باتیں کر نے لگیں اسلئے ہم نے کوشش کرنی ہے کہ خود بھی اور دوسروں کو بھی مہنگائی کو کنٹرول کرے اور حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے کیونکہ پہلے ہی مہنگائی کی ستائی عوام مختلف مسائل کا شکار ہے انہوں نےکہا کہ نئی وفاقی و صوبائی حکومت مہنگائی کو فوری کنٹرول کرنے سمیت گی و بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے جبکہ عوام کے رمضان المبارک میں خصوصی پیکج کا اعلان کریں تاکہ عوام اور تاجر برادری سکھ کا سانس لے سکے