اے این پی کا صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی حمایت کا اعلان

March 02, 2024

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا ۔ پی پی پی

اے این پی نے صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق اے این پی نے صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

آصف زرداری نے صدارتی انتخاب میں حمایت پر اے این پی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔