ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں ملوث ملزم سمیت 13 ملزمان گرفتار

March 03, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئےڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں ملوث ملزم سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،منشیات ،اسمگلنگ شدہ سامان اور مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلیں۔