فوڈ اتھارٹی کی کا رروائی، ہزاروں کلوگرام غیر معیاری پتی ضبط

March 03, 2024

پشاور ( وقائع نگار)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی طرف سے صوبہ بھر میں ملاوٹی اور مضر صحت خوردونوش اشیاء کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے فوڈ سیفٹی ٹیم نے پشاور میں چائے کی پتی تیار کرنے والی فیکٹری پر اچھانک چھاپہ مارا اور ہزاروں کلوگرام غیر معیاری اور مضر صحت چائے کی پتی پکڑ کر ضبط کر لی، ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی پشاور ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کے ہمراہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے میاں گجر میں مضرصحت اشیاء سے چائے کی پتی تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران کارخانے سے 2000 کلو گرام مضرصحت اور غیر معیاری چائے کی پتی برآمد کرکے ضبط کر لی ترجمان کا کہنا تھا کہ صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال میں غیر خوراکی رنگ، چوکر، استعمال شدہ چائے ، جپسم پاؤڈر اور گڑ کے شربت کو ملا کر چائے کی پتی تیارکی جا رہی تھی، جسے شہر میں سپلائی کیا جانا تھا، تفصیلات کے مطابق کارخانہ مالکان فوڈ اتھارٹی اہلکاروں کو دیکھ کر فرار ہو گئے ، انسپکشن ٹیم نے کارخانہ سیل کرکے مالکان کیخلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کیمطابق کارروائی کا آغاز کر دیا۔