بلوچ کلچر ڈے کا مقصد محبت اوراخوت کا فروغ ہے‘ لیاقت لہڑی

March 03, 2024

کوئٹہ(پ ر) پیپلزپارٹی کے ایم پی اے میر لیاقت علی لہڑی نے بلوچ کلچر ڈے پر بلوچ قوم کو مبارک بادددیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچی ثقافت کا دن ثقافت کی پہچان اور محبتوں کا پیغام ہے کلچر ڈے منانے کا مقصد محبت اور اخوت کو فروغ دینا ہے پاکستان مختلف ثقافتوں پر مشتمل ایک خوبصورت گلدستہ ہے اور بلوچی ثقافت ان پھولوں میں سے ایک خوبصوت پھول انہوںنے کہاکہ مختلف اقوام، قبائل اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر مشتمل لوچستان کی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں بسنے والوں کی پہچان ہے۔