بلوچستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

March 03, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا، ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی نمٹائے جانے پر اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرتے ہوئے اس ضمن میں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا۔