بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، جمعیت اہلحدیث

March 03, 2024

کوئٹہ (پ ر) امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان مولانا ڈاکٹر علی محمد ابوتراب، نائب امیر مولانا عبدالرزاق خارانی ، سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغنی زامرانی اور نائب امیر وسیکرٹری اطلاعات مولانا عصمت اللہ سالم نے بیان میں میر سرفراز بگٹی کو وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ہے کہ میر سرفراز بگٹی تعلیم یافتہ قابل اور باصلاحیت شخصیت کے مالک ہیں،بلوچستان کے حالات سے بخوبی آگا ہ ہیں ، امید کرتےہیں کہ ان کے انتخاب سے بلوچستان کے دیرینہ مسائل حل ہونے میں پیشرفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اہم مسائل جن میں بدامنی ،بیروزگاری، کرپشن اور خاص کر تعلیمی میدان میں پسماندگی ہے جسے ہنگامی بنیادوں پر دور کرنے کی ضرورت ہے۔