چھوٹے میاں نے بڑے میاں کے ساتھ ہاتھ کردیا‘ حافظ حسین احمد

March 03, 2024

کوئٹہ( پ ر) جمعیت کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے ساتھ ساتھ میاں نواز شریف کے ساتھ بھی ہاتھ ہوگیا ہے مولانا، نواز شریف کی بات ماننے سے زیادہ اس بات کا امکان ہے کہ نواز شریف مولانا کا ساتھ دیں گے کیوں کہ مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف کے ساتھ سب سے زیادہ قریبی اپنوں نے ہاتھ کیا ہےانہوںنے کہاکہ انہیں چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنانے کے لیے بلایا گیا تھا ۔