کراچی، کوچنگ سینٹر میں تیزاب گردی، لڑکی سمیت 3 افراد جھلس گئے

March 03, 2024

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب کوچنگ سینٹر میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

سینٹر کے ٹیچر نے تلخ کلامی پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب گردی سے لڑکی اور اس کے 2 ماموں بھی جھلس گئے۔

لڑکی کے عزیزوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی بھانجی آئی ٹی کورس کا سرٹیفکیٹ لینے گئی تھی جہاں کوچنگ سینٹر میں افتخار اور ارشد نے بھانجی سے بدتمیزی کی۔

پولیس نے تیزاب پھینکنے والے ٹیچر افتخار کو گرفتار کرلیا، واقعے کا مقدمہ لڑکی کے زخمی ماموں کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔