میئر کراچی کی شہباز شریف کو وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

March 03, 2024

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب---فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہباز شریف کو وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

ایک بیان میںمرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اُمید ہے آپ کی قیادت میں اتحادی حکومت ملک کو ترقی کی جانب لے کر جائے گی، اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے پاکستان دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیرینہ مسائل کا حل ہم سب کی ذمے داری ہے، دعا ہے حکومت وطن عزیز کو مسائل کی دلدل سے نکالے۔