بلوچستان اور سندھ سے سینیٹ کی 5 خالی نشستوں پر 14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

March 03, 2024

بلوچستان اور سندھ سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخاب کےلیے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

کوئٹہ سے الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیےبلوچستان سے سینیٹ کی 3 خالی نشستوں پر انتخاب کےلیے 7 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

کاغذات نامزدگی صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروائے گئے۔

کاغذات نامزدگی میر عبدالقدوس بزنجو، کہدہ بابر، مبین خلجی، طارق مسوری، میر حیر بیار ڈومکی، دوستین ڈومکی اور کاشف عزیز نے جمع کروائے۔

ادھر الیکشن کمیشن سندھ کے ترجمان کے مطابق سینیٹ کی 2 خالی نشستوں پر 7 امیدواروں نے 9 کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق سات امیدواروں میں 4 کا تعلق پیپلز پارٹی اور تین کا سنی اتحاد کونسل سے ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کل تمام امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال صبح 11 بجے سے شروع ہوگی۔