ثانیہ مرزا کی دبئی میں عاطف اسلم اور اہلیہ سے ملاقات

March 04, 2024

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام

بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دبئی میں معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سے ملاقات کی ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہفتے کے روز نئی تصویریں شیئر کر کے بتایا کہ وہ ویک اینڈ منا رہی ہیں۔


دبئی میں موجود ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر نئی اسٹوریز شیئر کی ہیں جن کے مطابق اُنہیں عاطف اسلم کا کنسرٹ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کنسرٹ سے عاطف اسلم کی اہلیہ، سارہ سیال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ثانیہ مرزا کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ۔‘

اسکرین شاٹ

ثانیہ مرزا نے سارہ سیال کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس اسٹوری کو ری شیئر کیا ہے۔

اس تصویر میں ثانیہ مرزا کو گلوکار عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔