چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

March 05, 2024

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

عدالتِ عالیہ میں بطور اعتراض درخواست پر سماعت ہو گی۔

رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کر رکھا ہے جس میں کہا ہے کہ اسی نوعیت کی درخواست اسلام آباد میں دائر ہو چکی ہے۔

جسٹس شاہد بلال حسن آج شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست میں صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے۔

درخواست گزار نے یہ استدعا بھی کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے۔