جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، رسی وینڈر ڈوسن کا پی ایس ایل میں سفر ختم

March 06, 2024

کولاج فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں جنوبی افریقی کھلاڑیوں تبریز شمسی اور رسی وینڈر ڈوسن کا سفر ختم ہوگیا۔

ڈوسن پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز جبکہ تبریز شمسی کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے تھے۔

دونوں کھلاڑی آئندہ میچز میں اپنی اپنی ٹیموں کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں دونوں پلیئرز کے متبادل کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

کراچی کنگز میں تبریز شمسی کی جگہ عمران طاہر جبکہ قلندرز میں ڈسن کی جگہ پر انگلینڈ کے سیم بلنگز کو شامل کرلیا گیا۔