• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 9: دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر

فوٹو: پی ایس ایل
فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ٹیم پلے آف مرحلے کی دوڑ سے ہی باہر ہوگئی۔ 

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح نے لاہور قلندرز کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کا خواب چکنا چور کردیا۔ 

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو لاہور قلندرز کے 7 میچز میں صرف ایک پوائنٹ ہے، ملتان سلطانز پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

پلے آف کی دیگر تین پوزیشنز کی دوڑ میں اب کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید