رمضان میں غذائیت سے بھرپور کھانوں کو ترجیح دیں، طبی ماہرین

March 11, 2024

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران متوازن غذا کا انتخاب عموماً لوگوں کے لیے ایک چیلنج ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران چٹ پٹے اور زیادہ کیلوریز والے کھانوں پر غذائیت سے بھرپور کھانوں کو ترجیح دیں۔

طبی ماہرین کے مطابق سحری میں پروٹین کی مقدار زیادہ رکھی جائے جبکہ چہل قدمی اور نیند کا بھی خاص خیال رکھیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے مشروبات کا استعمال کریں، جن میں کیفین کی مقدار زیادہ نہ ہو کیونکہ کیفین پانی کی کمی کا سبب بنتی ہے۔

ماہرین نے مزید کہا کہ ذیابیطس سے متاثرہ افراد افطار میں ڈائٹ فری مشروبات کے بجائے لیموں پانی یا نمکین لسی کا استعمال کریں۔