• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی رمضان میں بجلی و گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیرعظم شہباز شریف نے رمضان میں صارفین کو بجلی و گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم شعبے سے متعلق اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے اس دوران تیل، گیس کی دریافت، ریفائننگ، تقسیم میں نجی، مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے ماہ مقدس رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی و گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا کام کاروبارنہیں نجی شعبےکوسہولت فراہمی اورکمزورطبقےکےمفادات کاتحفظ ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سمندری حدود میں موجودوسائل بروئے کار لانےکےلیے اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سمندری حدود میں تیل اور گیس کےذخائرکی دریافت، ان سے فائدہ اٹھانے کےلیے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم کی ریفائننگ کی استعداد کو بڑھایا جائے، گیس اور تیل کے شعبے میں چوری کرنے والوں کی نشاندہی کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

انہوں نے گیس اور تیل سیکٹر کے گردشی قرض ختم کرنے اور اس مسئلے کے دیرپا حل کےلیے جامع لائحہ عمل طلب کرلیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گیس پر اسمارٹ میٹرنگ سے خسارے کو کم کیا جائے، عوام کے خون پسینے کی کمائی اور قومی خزانے کو مزید نقصان نہیں پہنچنے دوں گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور صنعتوں میں انرجی ایفیشنٹ مشینری کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیا کو گیس کے بجائے بجلی پر چلانے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید