این اے 81: ووٹوں کی دوبارہ گنتی، ن لیگ کے امیدوار کامیاب قرار

March 14, 2024

گوجرانوالہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 81 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ہارے ہوئے امیدوار کامیاب قرار پاگئے۔

ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے امیدوار اظہر قیوم ناہرہ کو 3201 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ این اے 81 گوجرانوالہ سے پہلے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بلال اعجاز 7791 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔

ن لیگ کے اظہر قیوم ناہرا نے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔