بلوچستان میں امن وامان پر اجلاس سے پہلے صدر سندھ کے باسیوں کو ڈاکوؤں سے بچائیں، حافظ حمداللّٰہ

May 09, 2024


جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ صدر زرداری بلوچستان میں امن و امان پر اجلاس سے پہلے سندھ کے باسیوں کو ڈاکوؤں سے بچائیں۔

اپنے بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ ڈاکوؤں نے 14 سالہ بچے ایاز پٹھان کو اغوا کر لیا ہے۔ ویڈیو آئی ہے کہ ڈاکو 50 لاکھ روپے تاوان مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری ایاز پٹھان کی فوری رہائی کا بندوبست کروائیں۔