بلوچستان میں انسداد پولیو کوششوں کو بڑا دھچکا، 24 گھنٹوں میں پولیو کے دو کیسز رپورٹ

March 15, 2024

بلوچستان میں انسداد پولیو کی کوششوں کو بڑا دھچکا لگ گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے سے پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پولیو کا دوسرا کیس ضلع چمن سے رپورٹ ہوا، جہاں تقریباً 4 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

یہ چمن سے پولیو کا پہلا اور بلوچستان اور پاکستان سے پولیو کا دوسرا کیس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع ڈیرہ بگٹی سے ڈھائی سالہ بچے میں بھی پولیو وائرس کہ تصدیق ہوئی تھی۔

گزشتہ 3 سال میں بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا، اسی تناظر میں محکمہ صحت نے صوبے کے نو اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلانے کافیصلہکر لیا ہے۔