چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کیلئے انٹرنیشنل ویمن آف کریج کا اعزاز

March 18, 2024

فوٹو: فائل

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو انٹرنیشنل ویمن آف کریج کا اعزاز دیا گیا۔ انہیں یہ اعزاز امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے اسلام آباد میں دیا گیا۔

سارہ احمد یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، سارہ احمد کو ایوارڈ بچوں کے استحصال کی روک تھام اور بھکاری مافیا کے خلاف بہادری سے جدوجہد کرنے پر دیا گیا۔

اس حوالے سے سارہ احمد کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ویمن آف کریج کا ایوارڈ ملنا میرے اور پاکستان کےلیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں یہ اعزاز پہلی دفعہ کسی خاتون کو ملا، انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈ کو پاکستان کے تمام بچوں کے نام کرتی ہوں۔